عالمی شہرت کے حامل اور امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے

 



 اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبے کے باعث مشہور ہونے والے  امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کے سابق چیف جج فرینک کیپریو  انتقال کرگئے۔

فرینک کیپریو طویل عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔

فرینک کیپریو کے سوشل میڈیا میڈیا اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی اور بتایا  گیا کہ فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں لبلبے کے کینسر سے ایک طویل جنگ لڑنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

پیغام میں کہا گیا کہ وہ ہمیشہ ایک معزز جج کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محبت کرنے والے انسان کے طور پر یاد کیے جائیں گے۔

 انتقال سے پہلے فرینک کیپریو  نے اسپتال میں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے لیے دعاکریں۔

واضح رہے کہ فرینک کیپریو جن مقدمات کی سماعت کرتے تھے وہ سوشل میڈیا پر دکھائی جاتی تھیں اور ان کے فیصلوں کا انداز انتہائی متاثر کن ہوتا تھا۔


Post a Comment

0 Comments