ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان: "بھارتیوں کو فارغ کرو، امریکیوں کو"









ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان: "بھارتیوں کو فارغ کرو، امریکیوں کو نوکری پر رکھو"

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر غیر ملکی ورک ویزا رکھنے والوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ "امریکہ کے شہری اپنی نوکریوں سے محروم ہو رہے ہیں کیونکہ بھارتی اور دیگر غیر ملکی ہمارے مواقع پر قبضہ کر رہے ہیں۔"

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کی پالیسی ہمیشہ سے "امریکا فرسٹ" رہی ہے اور وہ اقتدار میں آکر دوبارہ ایسے اقدامات کریں گے جن کے تحت امریکی کمپنیوں کو پہلے امریکی شہریوں کو نوکری دینا لازمی ہوگا۔

ٹرمپ نے خاص طور پر بھارت سے آنے والے پروفیشنلز کا ذکر کرتے ہوئے کہا:
"بھارتیوں کو فارغ کرو، امریکیوں کو نوکری پر رکھو۔ امریکی عوام اب مزید بے روزگاری برداشت نہیں کریں گے۔"

ماہرین کے مطابق اگر ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو H-1B ویزا اور دیگر امیگریشن پالیسیز میں سخت تبدیلیاں ممکن ہیں، جس سے بھارتی آئی ٹی اور ٹیکنیکل پروفیشنلز سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔



Post a Comment

0 Comments