📰 یورپ تباہی کے دہانے پر؟ روس کا خطرناک منصوبہ
یورپ اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔ وہی یورپ جس نے افغانستان سمیت کئی مسلم ممالک کو تباہ کیا، آج خود بکھرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
یہ اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ جیسے ہی روس نے یوکرین کو مکمل طور پر فتح کیا، یورپ اگلا ہدف ہوگا—اور لگتا ہے یہ بات اب حقیقت بنتی جا رہی ہے۔
یعنی یورپ پہلی مرتبہ ٹوٹ جائے گا۔ ⚠️
یورپی ممالک پہلے ہی خوفزدہ ہیں۔ برطانیہ، فرانس اور سوئٹزرلینڈ نے اپنی عوام کو ہدایت دی ہے کہ ٹارچ اور پانی تیار رکھیں، ہسپتال الرٹ پر ہیں، اور کسی بھی وقت ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔
🔻 اصل مسئلہ یہ ہے کہ یورپ اور امریکہ کے جدید ترین دفاعی نظام، ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کے سامنے ناکام ہوچکے ہیں۔ اگر یہ سسٹمز یوکرین میں فیل ہوسکتے ہیں تو یورپ کے اندر بھی بیکار ثابت ہوں گے۔
یورپ پہلے ہی شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ روس سے گیس اور تیل لینا بند کردیا گیا، صنعتیں بیٹھ گئیں، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے۔ اب اگر روس نے سوالکی گیپ پر قبضہ کرلیا تو یورپ کی معیشت، یورو کرنسی اور یورو زون سب ختم ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے یہ مہینوں یا سالوں کی بات نہیں—بلکہ ہفتوں کا کھیل ہے۔ جس دن روس نے یہ قدم اٹھایا، یورپ اور نیٹو کا شیرازہ بکھر جائے گا۔
اب سوال یہ ہے: کیا یورپ اپنی بقا کی جنگ جیت پائے گا یا تاریخ کا سب سے بڑا بریک ڈاؤن ہونے والا ہے؟
📌 ناظرین! اس صورتحال پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا واقعی یورپ کا وقت قریب آ گیا ہے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیے۔
0 Comments