ایرانی خاتون کا 22 سال میں 11 شوہروں کو قتل کرنیکا انکشاف، وجہ کیا بنی؟

 




ایران میں ایک خاتون کی جانب سے 22 سال کے عرصے کے دوران اپنے 11 شوہروں کو  زہر دے کر قتل کرنے کی سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔


ایرانی ویب سائٹ کے مطابق رواں ہفتے ایران کے سب سے بڑے سیریل قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران کلثوم اکبری نامی ملزمہ  کو   11 شوہروں کو   ان کی  جائیداد اور پیسہ  ہتھیانے کیلئے قتل کرنے کے  الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ’کلثوم اکبری پر 2000 سے 2022  کے عرصے دوران ذیابیطس سمیت دیگر دوائیوں اور منشیات  میں  اپنے شوہروں کو زہر دینے کا الزام ہے‘۔

 رپورٹ کے مطابق کلثوم اکبری کے خلاف 2023 میں  ان کے شوہر عزیز اللہ بابائی کی موت کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا جس  میں پہلے  عزیزاللہ کے بیٹے کو مشکوک ٹھہرایا گیا تھا۔

عزیز اللہ کے ایک خاندانی دوست نے انکشاف کیا کہ کلثوم نے عزیزاللہ کو قتل کرنے کی کوشش کی،  بیٹے سے تفتیش کے دوران ہی کلثوم کی گرفتاری سامنے آئی   جس کے بعد دوران تفتیش کلثوم نے 11 شوہروں کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

خاتون نے اعتراف کیا کہ  وہ بوڑھے مردوں سے شادی  کرنے کے بعد انھیں  آہستہ آہستہ  منشیات کے ذریعے زہر دے کر قتل کر دیتی تھی۔

استغاثہ کے مطابق چونکہ کلثوم کے شوہربوڑھے اور بیمار تھے لہٰذا  ان کی موت کو طبعی قرار دے کر نظر انداز کیا گیا، یہی وجہ تھی کہ کلثوم کے ہولناک جرائم کا سلسلہ دو دہائیوں  سے  بھی زائد عرصے تک جاری رہا۔

دوران سماعت  متاثرین کے اہل خانہ  نے عدالت سے کلثوم اکبری کو  پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا تاہم عدالت کی جانب سے ملزمہ کی ذہنی حالت  اور مکمل سماعت تک فیصلہ محفوظ رکھا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments