ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز میں 30 ہزار فٹ کی بلندی پر چھت گر گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں سوار مسافروں کو اس وقت تکلیف دہ تجربہ ہوا جب جہاز کے اندرونی حصے میں اچانک گڑبڑ ہونے کے بعد انہیں اس کی چھت کو پکڑنے پر مجبور کیا گیا۔
یہ واقعہ 14 اپریل کو اٹلانٹا سے شکاگو جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا جب خوفزدہ مسافروں نے چھت کو پکڑ کر رکھا۔
جب طیارہ 30,000 فٹ کی بلندی پر سفر کر رہا تھا، کیبن کے اندر لی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مسافروں نے منہدم چھت کو سہارا دینے کے لیے اسے پکڑ رکھا ہے۔
0 Comments